پابندی نظرانداز، لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھ گئے

پابندی نظرانداز، لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھ گئے
پابندی نظرانداز، لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھ گئے

  

 لاہور /  کراچی (ویب ڈیسک)  مساجد میں اعتکاف بیٹھنے پر عائد پابندی کا تو حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے لیکن علما نے  پابندی کو مسترد کر دیا ہے اور لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت   چارسے پانچ افراد اعتکاف بیٹھے ہیں، این سی اوسی کی طرف سے اعتکاف ، رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں اورجمعۃ الوداع کے حوالے سے ایس اوپیز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

بچے، پچاس سال سے زائدعمرکے بزرگ اوربیمار افراد اعتکاف نہیں بیٹھ سکتے ہیں، اعتکاف کو دوران معتکفین اجتماعی سحری اورافطاری سے گریزکریں گے، اور نمازی  گھروں سے وضوکرکے آئیں، معتکفین اللہ کے حضور توبہ و استغفار اورکورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا مانگیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -سندھ -کراچی -Ramadan -Ramadan News -