سٹیٹ بینک کا ہفتہ کے روز بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ

 سٹیٹ بینک کا ہفتہ کے روز بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ
 سٹیٹ بینک کا ہفتہ کے روز بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے آٹھ مئی ہفتہ کے روز بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق ذرائع سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام بینکس 8 مئی بروزہفتہ کھلے رہیں گے، عیدتعطیلات کے باعث عوام کی سہولت کے لئے8 مئی کوبینک کھولنے کافیصلہ کیاگیا ۔ بینک صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے۔
 واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔

مزید :

قومی -