ٹویٹر نے کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کر دیا
نئی دلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹویٹر نے کنگنا کا اکاو¿نٹ مغربی بنگال میں انتخابی نتائج پر رد عمل کے طور پر متواتر ٹویٹس کرنے پر معطل کیا۔
ٹویٹر کے مطابق کنگنا کا اکاؤنٹ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیا گیا۔ ٹویٹر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم واضح کر چکے ہیں کہ ہم اپنے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کریں گے ، متذکرہ اکاؤنٹ نفرت انگیز طرز عمل کی پالیسی اور غیر شائستہ زبان کی وجہ سے مستقل طور پر معطل کیا ہے۔
ٹویٹر ترجمان نے کہا کہ ہمارے قوانین ہر ایک کیلئے بلا تفریق اور غیر جانبداری سے نافذ ہیں ۔