پاکستانی قونصلیٹ دبئی ہر وقت متحدہ امارات کے شمالی ریجن میں مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکن خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے، ڈپٹی قونصل جنرل سید مصور عباس

پاکستانی قونصلیٹ دبئی ہر وقت متحدہ امارات کے شمالی ریجن میں مقیم پاکستانیوں ...
پاکستانی قونصلیٹ دبئی ہر وقت متحدہ امارات کے شمالی ریجن میں مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکن خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے، ڈپٹی قونصل جنرل سید مصور عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ شام دبئی کے ایک ہوٹل  میں رانا شہریار نے دعوتِ افطار کا اہتمام کیا۔جس میں ڈپٹی قونصل جنرل سید مصور عباس، صدر پی ٹی آئی عرفان افسر اعوان، صدر پی پی گلف ریجن میاں منیر ہنس، سینئر راہنما پی ٹی آئی سردار عاشق نواز، سوشل میڈیا ہیڈ ضلع چکوال محمد ثقلین مہرو، سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عجمان چوہدری نوید چوہان، سابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی شارجہ سید احمد شیرازی، عثمان مجید ایڈوکیٹ، عمران باجوہ، عرفان گوندل، قیصر بٹ اور اسد اللہ ورک نے شرکت کی۔

مصور عباس نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ قونصلیٹ کے دروازے تمام پاکستانیوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ قونصلیٹ اپنی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ امارات میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔

عرفان افسر اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہاں پاکستان کے سفیر ہیں اور ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے ملک کی بہتر تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں اور غیر قانونی اقدامات سے گریز کریں۔

رانا شہریار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کی مظبوطی کے لیے پاکستان تحریک انصاف متحدہ امارات کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد آپ کے ساتھ مل کر جاری رکھیں گے۔ آخر میں تمام شرکاِ محفل نے رانا شہریار کا پرتکلف افطار کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔