شمعونہ میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

شمعونہ میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار
شمعونہ میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے شمعونہ میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دےد یا، عدالت نے کہا کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے کی وجوہات دیکھنا ہوں گی ،معصومانہ غلطی کے باعث محض کوئی اثاثہ ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نا اہلی نہیں ہو سکتی ۔

سپریم کورٹ نے شمعونہ میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ رکن اسمبلی غیر قانونی اثاثے بنانے ، فوائد کیلئے چھپانے پر ہی نااہل ہوگا،اثاثے ظاہر نہ کرنے کی وضاحت کی ساکھ فیصلہ کرنے میں مدد گار ہوگی ، وضاحت کی ساکھ سے علم ہوگا کہ اثاثے ظاہر نہ کرنا بد نیتی ہے یا نہیں ،الیکشن ٹریبیونل اور ہائیکورٹ کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہئے تھے ۔

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ہر غلطی بد دیانتی نہیں ہوتی ،عدالت کی غلطی ی سزا کسی شخص کو نہیں دی جا سکتی ۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی امیدوار شمعونہ میر قیصرانی حلقہ پی پی 240 سے الیکشن جیتی تھیں ،الیکشن ٹریبونل نے اثاثے چھپانے پر انہیں نا اہل قرار دیا تھا،ان کے خلاف آزاد امیدوار داؤد سلیمانی نے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی ۔

مزید :

قومی -