وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے: سفیرِ پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر 

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے: ...
وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے: سفیرِ پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر 

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے کہا ہے  کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر تین شعبوں میڈیا ، کمیونٹی اور اکنامک کوآپریشن میں مختلف یادداشتیں اور معاہدوں پر دستخط ہونا ہیں۔وزیراعظم کے دورے میں اس کا اعلان کیا جائے گا، ابھی معاہدوں کے حوالوں سے کام جاری ہے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے دوران جو میٹنگز ہونے والی ہیں اس کے بعد سعودی تعاون کے ساتھ  قیدیوں کی رہائی کے کام کو تیز تر کردیا جائے گا۔ سینکڑوں قیدی رہا ہو کر پاکستان جائیں گے. 

انہوں نے کہا کہ  مستقبل کے حوالے سے بھی کام کر رہے ہیں، موجودہ سسٹم کو تبدیل کیا جائے گا، اس میں ٹیکنالوجی  شامل کریں گے جبکہ سفارتخانے میں ایک ہیلپ لائن بھی بنا رہے ہیں جو چوبیس گھنٹے کام کرے گی جس میں کمیونٹی اپروچ کرسکتی ہے اور اپنے مسائل بیان کر سکتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل سن کر بھر پور مدد کی جاسکے، ہماری کمیونٹی کو بھی اس چیز کا خیال رکھنا ہے کہ وہ سعودی عرب جو کہ ہمارا دیرینہ دوست ملک  ہے یہاں کمیونٹی کا ہر ممبر پاکستان کا نمائندہ ہے، ہمیں سعودی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی بھر پور طریقے سے کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کمیونٹی اچھی طرح محنت اور سعودی قوانین کی پاسداری کرے، سفارتخانہ کمیونٹی کے مسائل کو  حل کرنے میں بھر پور تعاون کرے گا۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -