لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی 

لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی 
لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے نیب کو جواب فائل میں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ، عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیس کے فیکٹس کیا ہیں ، وکیل نے بتایا کہ 2018 میں نیب نے پنڈی میں اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کیں ،دو سال بعد 2020 میں اسے لاہور منتقل کر دیا گیا ، نیب کو اثاثہ جات کے متعلق مکمل دستاویزات فراہم کر چکے ہیں ۔ عدالت نے خواجہ آصف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے ۔

مزید :

قومی -