پرچی چیئرمین معیشت پر بھاشن دینے کے بجائے سندھ کے عوام کی خدمت پر توجہ دیں، شہبازگل

پرچی چیئرمین معیشت پر بھاشن دینے کے بجائے سندھ کے عوام کی خدمت پر توجہ دیں، ...
پرچی چیئرمین معیشت پر بھاشن دینے کے بجائے سندھ کے عوام کی خدمت پر توجہ دیں، شہبازگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین معیشت پر بھاشن دینے کے بجائے سندھ کے عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شہباز گل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں ملکی قرضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا، بلاول زرداری بھٹو کے نام کو بیچنے کے بجائے ناکام حکومت کا احوال بھی بتائیں،پرچی چیئرمین بتائیں کہ سندھ نے رمضان میں غریبوں کیلئے کیا اقدامات کیے؟۔زرداری ٹولے نے عوام کا نام صرف لوٹ مار اور سیاست کیلئے استعمال کیا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے 313 رمضان باازاروں میں کم نرخ پراشیا فراہم کی جارہی ہیں، موجودہ حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت 7 ارب 84 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ۔

مزید :

قومی -