منی لانڈرنگ کیس ،حمزہ شہباز نے شریک زیر حراست ملزمان کو جلد ضمانت پر رہا کرنے کیلئے اپنے وکیل کو ذمہ داری سونپ دی

منی لانڈرنگ کیس ،حمزہ شہباز نے شریک زیر حراست ملزمان کو جلد ضمانت پر رہا کرنے ...
منی لانڈرنگ کیس ،حمزہ شہباز نے شریک زیر حراست ملزمان کو جلد ضمانت پر رہا کرنے کیلئے اپنے وکیل کو ذمہ داری سونپ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آئی این پی ) لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اٹھارہ مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے شہباز شریف کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی۔ حمزہ شہباز نے شریک زیر حراست ملزمان کو جلد ضمانت پر رہا کرنے کیلئے اپنے وکیل کو ذمہ داری سونپ دی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں چار ملزمان نثار احمد، مسرور انور اور راشد کرامت اور محمد عثمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

حمزہ شہباز سمیت ضمانت پر رہا ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔ عدالتی استفسار پر وکیل نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف کینسر کو مات دے چکے ہیں جبکہ کرونا کی صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو رش میں جانے سے منع کیا ہے۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے گرفتار ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت ضمانت پر رہا ملزمان کو بھی اٹھارہ مئی کو طلب کرلیا۔