عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوچکی ، وزیر اعظم کا احساس تصاویر تک ہے، مرتضیٰ وہاب

 عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوچکی ، وزیر اعظم کا احساس تصاویر تک ہے، مرتضیٰ وہاب
 عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوچکی ، وزیر اعظم کا احساس تصاویر تک ہے، مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے،وزیراعظم کا احساس تصاویر اور ویڈیوز کی حد تک ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پہلی بار بازار میں آنے پر ترجمانوں کی جانب سے بڑے شادیانے بجائے گئے لیکن اس دوران بازار میں کوئی خریدار نظر نہیں آیا۔بازار میں کوئی نہیں تھا وزیراعظم کو احساس کرنا چاہئے کہ عام آدمی خریداری نہیں کرسکتا اور دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ لوگوں کو بازار میں آنے ہی نہیں دیا گیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 11اعشاریہ ایک فیصد ہوچکی ہے جس کے بعد کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 8 ماہ میں 3.7 ملین کی کاٹن کی امپورٹس کی ہیں اور مزید امپورٹ کرنے جا رہے ہیں، اسکے باعث کئی فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں کیونکہ بجلی اور گیس نہیں ہے اور کپاس امپورٹ کی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -