این اے249، مصطفیٰ کمال کی ری پولنگ کی درخواست جمع

این اے249، مصطفیٰ کمال کی ری پولنگ کی درخواست جمع
این اے249، مصطفیٰ کمال کی ری پولنگ کی درخواست جمع

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی )کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے249 میں دوبارہ پولنگ کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرادی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مصطفیٰ کمال کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کو لکھا گیاہے کہ پولنگ والے روز 30سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں فراہم کیا گیا جبکہ 100سے زائد پولنگ سٹیشنوں کا نتیجہ بھی 7گھنٹے سے زائد موخر رکھا گیا۔مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی پردھاندلی اور کارکنان پر حملے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

مزید :

قومی -