اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب سے چیف سیکریٹری اور فردوس عاشق اعوان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب سے چیف سیکریٹری اور فردوس ...
اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب سے چیف سیکریٹری اور فردوس عاشق اعوان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ کے رمضان بازار میں میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد مشیر اطلاعت فردوس عاشق اعوان اور چیف سیکریٹری پنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ، میٹنگ کے دوران فردوس عاشق اعوان اور چیف سیکریٹری پنجاب اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں فردو س عاشق اعوان اور چیف سیکریٹری پنجاب نے سیالکوٹ میں اے سی سونیا صدف اور فردوس عاشق کے درمیان پیش آنے والے معاملے سے متعلق معلومات فراہم کیں ۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہوں ، اپنے موقف پر قائم ہوں ، افسروں کو گالی دینا مناسب نہیں ہے ۔ فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ عوام افسروں سے نہیں ہم سے سوالات کرتے ہیں ،افسر جواب دینے کو تیار ہی نہیں ، سونیا صدف دفتر سے باہر آکر بازار و ںمیں اشیاءکو چیک ہی نہیں کرتیں ، کام نہ کرنے والے افسروں کی نشاندہی کرنا ہمارا کام ہے ۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف و دیگر انتظامی افسران دن رات محنت کرتے ہیں ، سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتاہوں ، گالی دینے کے معاملے پر فردوس عاشق اعوان کو معذرت کرنی چاہیے ۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے کہ ہم وزیراعلیٰ کی مشاورت سے ہی افسران کو تعینات کرتے ہیں ، ویڈیو میں جو جملے کہے گئے وہ آپ کے سامنے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دونوں کا موقف سننے کے بعد کہا کہ میرٹ پر فیصلہ کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں رمضان بازار کا دورہ کیا جس دوان اسسٹنٹ کمشنر سونیاصدف ان کے ہمراہ تھیں ، سٹالز کا جائزہ لیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بھر بازار میں سونیا صدف کو شدید ڈانٹتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیئے ، جس پر سونیا صدف وہاں سے غصے میں رمضان بازار سے باہر چلی گئیں ، واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث شروع ہو گئی ۔ 

مزید :

قومی -