کورونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں موجود معروف بھارتی اداکارہ کا بھائی زندگی کی بازی ہار گیا 

کورونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں موجود معروف بھارتی اداکارہ کا بھائی ...
کورونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں موجود معروف بھارتی اداکارہ کا بھائی زندگی کی بازی ہار گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف شو ’ بگ باس ‘ کے سیزن 14 میں دھوم مچانے والی اداکارہ ’ نکی تمبولی ‘ کے بھائی ’ جتن ‘ کورونا کاشکار ہونے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نکی تمبولی نے بھائی کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئی دی ، اداکارہ کا کہناتھا کہ میرے بھائی ایک طویل عرصہ سے بیماریوں میں مبتلا تھے لیکن آج وہ انتقال کر گئے ہیں ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ میرے بھائی کی عمر 29 سال تھی اور وہ کافی عرصہ سے صحت کے مسائل سے دوچار تھا لیکن 20 روز قبل انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، بھائی کے پھیپھڑے خراب ہو چکے تھے اور وہ صرف ایک پھیپھڑے کے سہارے چل پھر رہے تھے ، بھائی کا تپ دق اور کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔ 
نکی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو ہسپتال میں نمونیا بھی ہوا تھا اور آج صبح حرکت قلب بند ہونے کے باعث ان کے بھائی انتقال کرگئے، کوئی بھی شخص تقدیر کے لکھے کو نہیں ٹال سکتا۔

مزید :

تفریح -