’نااہل اور ناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی‘فردوس عاشق اعوان کی ن لیگ پر کڑی تنقید

’نااہل اور ناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی‘فردوس عاشق اعوان کی ن لیگ پر ...
’نااہل اور ناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی‘فردوس عاشق اعوان کی ن لیگ پر کڑی تنقید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نااہل اور ناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی، انتخابی اصلاحات سے بھاگ کر ن لیگ نے دھاندلی زدہ سیاست کا پردہ چاک کیا۔

اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ہمیشہ سے دھاندلی زدہ نظام ہی پسند رہا ہے، پاکستان کے انتخابی عمل میں پیسے اور دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے، کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے سیاست کرنا اس جماعت کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کا جتنا جنم ہوا اتنی ہی جلدی جنازہ اٹھا، جعلی راجکماری اور سٹپنیوں کی سیٹی گم ہوچکی ہے۔

دوسری طرف ’یوم علیؓ‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فاتح خیبر، شیرِخدا، جرات و بہادری کے پیکر جناب علیؓ مسلم اُمہ کیلئے مینار نور کی حیثیت رکھتے ہیں،آپؓ دانش و حکمت، بصیرت و اخلاق کے اعلی درجے پر فائز ہیں، نبی کریمﷺ نے فرمایا؛ علیؓ مجھ سے اور میں علیؓ سے ہوں،میں علم کا شہر، علیؓ اسکا دروازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رب دو جہاں پر کامل ایمان اور آقائے دو جہاں نبیﷺ سے آپؓ کی محبت اپنی مثال آپ ہے، دین محمدﷺ کے پرچار میں آپؓ کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائیگا، یوم علیؓ کے موقع پر دعا ہے کہ پروردگار ہمیں جناب علیؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شجاعت و بہادری کے ساتھ حق پر ڈٹے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -