کاٹھیا واڑی چھولے بنانے کا طریقہ

کاٹھیا واڑی چھولے بنانے کا طریقہ
کاٹھیا واڑی چھولے بنانے کا طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اجزاء

سفید چنے250 گرام

نمک حسبِ ذائقہ

لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

پسا ہوا زیرا 1 چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچ

چلی گارلک ساس1 چائے کا چمچ

املی کا گودا1 - 2 کھانے کے چمچ

کارن فلور پیسٹ2 کھانے کے چمچ

پانی حسبِ ضرورت

ابلے ہوئے آلو کے ٹکڑے1 ایک عدد

ٹماٹر کٹے ہوئے1 ایک عدد

پیاز کٹی ہوئی 2 کھانے کے چمچ

کڑھی پتہ10 - 12 عدد

ہری مرچیں کٹی ہوئی 2 عدد

تازہ دھنیا آدھا کپ

ترکیب

سب سے پہلے سفید چنوں کو چھ سے آٹھ گھنٹے یا رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔ ایک برتن میں پانی اور بھیگے ہوئے چنے ڈال کر کم از کم پینتالیس منٹ تک درمیانی آنچ پر ابالیں۔ جب چنے گل جائیں تو اس میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا زیرہ، چاٹ مسالا اور کیچپ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں املی کا گودا اور کارن فلور پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور مزید پکائیں تاکہ گریوی گاڑھی ہوجائے۔

اپنی مطلوبہ مقدار تک گریوی بنانے کے لیے برتن میں کافی پانی ڈالیں۔ اب اس میں ابال کر کٹے ہوئے آلو، ٹماٹر، پیاز اور کڑھی پتہ ڈال کر چمچ چلائیں اور مزید پکائیں۔ کٹی ہوئی ہری مرچوں اور تازہ دھنیے کی پتیوں سے سجائیں اور گرم گرم پیش کریں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -