دوسروں کو نیکی کا حکم لیکن خود عمل نہ کرنے والے کا خوفناک انجام

دوسروں کو نیکی کا حکم لیکن خود عمل نہ کرنے والے کا خوفناک انجام
دوسروں کو نیکی کا حکم لیکن خود عمل نہ کرنے والے کا خوفناک انجام
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حضرت اسامہؓ بن زید بیان کرتے ہیں: رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن ایک شخص کو لایا جائے گا اور جہنم میں پھینک دیا جائے گا، پس اُس کی آنتیں آگ میں نکل رہی ہوں گی اور جس طرح کولہو کا گدھا چکی کے گرد چکر کاٹ رہا ہوتا ہے، وہ اپنی آنتوں سمیت جہنم کی آگ میں چکر کاٹ رہا ہو گا۔ پس جہنمی لوگ وہاں جمع ہوں گے اور کہیں گے: اے فلاں! تُو اس انجام سے کیسے دوچار ہوا؟ تم تو ہمیں نیکی کا حکم دیتے تھے اور برائی سے روکتے تھے، وہ کہے گا: (بے شک) میں تمہیں نیکی کا حکم دیتا تھا، لیکن خود اُس نیک عمل سے عاری رہتا تھا اور میں تمہیں برائی سے روکتا تھا، لیکن خود اس برائی میں مبتلا رہتا تھا (اس بنا پر میں اس انجام سے دوچار ہوا)

(صحیح بخاری: 3267)