دنیا کی سب سے مضبوط عورت؟ وزن کم کرنے کے لیے جم جوائن کرنے والی خاتون نوجوانوں کے لیے مثال بن گئی

دنیا کی سب سے مضبوط عورت؟ وزن کم کرنے کے لیے جم جوائن کرنے والی خاتون ...
دنیا کی سب سے مضبوط عورت؟ وزن کم کرنے کے لیے جم جوائن کرنے والی خاتون نوجوانوں کے لیے مثال بن گئی
سورس:   Instagram/mduff2404

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) محبت کے بارے میں تو کہا جاتا ہے کہ یہ عمر کے دائرے میں نہیں سمیٹی جا سکتی مگر اس برطانوی دادی نے ثابت کر دیا ہے کہ لگن کسی بھی کام سے ہو، عمر اس میں آڑے نہیں آسکتی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 71سالہ خاتون کا نام میری ڈفی ہے جو اس عمر میں جم میں ویٹ لفٹنگ کرتی ہے اور اچھے بھلے نوجوانوں کو اس میں مات دیتی ہے۔ میری ڈفی ہفتے میں 20گھنٹے ویٹ لفٹنگ کرتی ہے اور 250پاﺅنڈ (تقریباً113کلوگرام) وزن اٹھا سکتی ہے۔

میری ڈفی کوئی نوعمری سے ہی ویٹ لفٹنگ نہیں کر رہی بلکہ اس نے یہ کام محض 12سال قبل شروع کیا ہے اور اب ویٹ لفٹنگ میں ایوارڈ بھی لے چکی ہے۔ 58سال کی عمر میں وہ موٹاپا کم کرنے کے لیے جم گئی تھی۔ اس نے 25کلوگرام وزن کم کیا اور پھر اسے جم کا ایسا چسکا لگا کہ اس نے ویٹ لفٹنگ شروع کر دی۔ میری ڈفی نے اس عمر میں ویٹ لفٹنگ شروع کرکے کئی ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں ابھی اتنی بوڑھی نہیں ہوئی کہ ویٹ لفٹنگ نہ کرسکوں۔ میں زندگی میں کبھی اتنی فٹ نہ تھی جتنی ویٹ لفٹنگ شروع کرنے کے بعد ہوئی ہوں۔ اب میں 71سال کی ہوں مگر میں خود کو اس سے زیادہ فٹ اور بہتر محسوس کرتی ہوں جتنی 40سال کی عمر میں ہوتی تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -