دلہن نے شادی سے چند روز قبل دولہے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، شادی منسوخ

دلہن نے شادی سے چند روز قبل دولہے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، شادی منسوخ
دلہن نے شادی سے چند روز قبل دولہے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، شادی منسوخ
سورس:   TikTok

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک دلہن نے اپنے منگیتر کو انٹرنیٹ پر ایسا کام کرتے دیکھ لیا کہ اس نے شادی سے چند دن پہلے شادی منسوخ کر ڈالی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @leela_liپر بتایا ہے کہ اس کی شادی میں چند دن باقی تھے کہ اس کی سہیلی نے اسے بتایا کہ اس کا منگیتر انٹرنیٹ پر نئی محبت کی تلاش کرتا پھر رہا ہے۔ اس نے ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ پر اکاﺅنٹ بنا رکھا تھا اور وہاں پارٹنر تلاش کر رہا تھا، جبکہ دوسری طرف اس کی شادی میں چند دن باقی تھے۔

اس دل گرفتہ لڑکی نے بتایا کہ ”میرا اس آدمی کے ساتھ کئی سال سے تعلق تھا اور وہ ہماری شادی پر بہت خوش بھی تھا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ میرے ساتھ ایسا کرے گا۔ ہم بہت بڑی شادی کرنے جا رہے تھے، جس کے لیے ہم نے 101مہمانوں کو دعوت نامے بھجوا رکھے تھے۔ میری ایک دوست نے جب مجھے بتایا کہ میرا منگیتر ایک ڈیٹنگ سائٹ پر موجود ہے تو میں نے اس کے کمپیوٹر کی تلاشی لی۔ اس کے ’ری سائیکل بن‘ میں کئی تصاویر پڑی تھیں۔ جو میرے منگیتر کی تھیں۔ ان تصاویر صرف دھڑ کی تھیں۔ گویا وہ اپنی شناخت مخفی رکھ کر انٹرنیٹ پر اپنی تصاویر لڑکیوں کو دے رہا تھا۔ یہ انکشاف میرے لیے قیامت سے کم نہیں تھا، چنانچہ میں نے اس آدمی کے ساتھ تعلق ہمیشہ کے لیے ختم کرتے ہوئے شادی منسوخ کر دی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -