بچوں کے فحش مواد کا حامل دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

بچوں کے فحش مواد کا حامل دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
بچوں کے فحش مواد کا حامل دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں بچوں کے فحش مواد کا حامل دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس ویب سائٹ کا نام ’بوائز ٹاﺅن‘ (Boystown)تھا جو خفیہ انٹرنیٹ (ڈارک نیٹ)پر موجود تھی اور اس ویب سائٹ کے اراکین کی تعداد 4لاکھ سے زائد تھی۔ یہ سب لوگ اس پلیٹ فارم پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے تھے۔ 
رپورٹ کے مطابق یہ ویب سائٹ چلانے والے تین مرکزی ملزمان کو جرمن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی عمریں 40، 49اور 58سال ہیں۔ ان ملزمان کا تعلق جرمنی کے شہروں پیڈربورن اور میونخ سے تھا۔اس ویب سائٹ پر سب سے زیادہ ویڈیو ز اور تصاویر پوسٹ کرنے والے ایک کنٹریبیوٹر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کی عمر 64سال ہے۔ اس اکیلے آدمی نے ویب سائٹ پر 3500ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں۔ یہ پلیٹ فارم جولائی 2019ءمیں قائم کیا گیا اور تب سے دنیا بھرمیں کافی مقبول ہو چکا تھا اور لگ بھگ ہر ملک میں اس کے ممبرز موجود تھے۔