اداکارہ نوشین شاہ نے عامر لیاقت کی کلاس لے لی، کھری کھری سنادیں

اداکارہ نوشین شاہ نے عامر لیاقت کی کلاس لے لی، کھری کھری سنادیں
اداکارہ نوشین شاہ نے عامر لیاقت کی کلاس لے لی، کھری کھری سنادیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سکالر، سیاستدان اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین تابڑ توڑ بولنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جس پر گاہے سامنے والے جھلاہٹ کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ اسی جھلاہٹ کا شکار ہو کر گزشتہ دنوں اداکارہ صبور علی خان نے عامر لیاقت کو کھری کھری سنا دیں اور اب اداکارہ نوشین شاہ نے ان کی کلاس لے ڈالی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق رمضان ٹرانسمیشن میں گلوکار احمد جہانزیب اور نوشین شاہ مدعو ہوتے ہیں اور ریکارڈنگ سے قبل باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ اس دوران صرف عامر لیاقت ہی مسلسل بولے جا رہے ہوتے ہیں۔ 

نوشین شاہ کچھ کہنے کی کوشش کرتی ہیں مگر عامر لیاقت انہیں موقع نہیں دیتے جس پر وہ جھلا کر بول اٹھتی ہیں کہ ”ایک تو آپ کسی دوسرے کی بات ہی نہیں سنتے اور خود ہی بولتے چلے جاتے ہو۔“نوشین شاہ کا یہ جملہ سن کر عامر لیاقت ہمہ تن گوش ہو جاتے ہیں۔ اس ویڈیو کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس پر کمنٹس میں اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو اپنے شو میں آنے والے مہمانوں کوبھی بولنے کا موقع دینا چاہیے۔ 

مزید :

تفریح -