" بلغ العلیٰ بکمالہِ " علی ظفر نے رمضان میں سماں باندھ دیا

" بلغ العلیٰ بکمالہِ " علی ظفر نے رمضان میں سماں باندھ دیا
سورس:   YouTube

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکار علی ظفر نے رمضان المبارک میں معروف کلام " بلغ العلیٰ بکمالہِ " جاری کیا ہے۔

صابری برداران کا پڑھا ہوا معروف کلام " بلغ العلیٰ بکمالہِ " گلوکار علی ظفر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے۔ انہوں نے کلام کی اصل روح کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا ہے کہ سننے والا مدہوش ہو جا تا ہے۔

علی ظفر کی جانب سے کلام ریلیز ہونے کے چند ہی منٹوں کے اندر اس کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔

مزید :

Ramadan -Ramadan News -تفریح -