بلوچستان عوامی پارٹی نے 14مئی سے قبل یہ کام نہ کیا تو ۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے’باپ‘ کو اہم ہدایت جاری کردی

 بلوچستان عوامی پارٹی نے 14مئی سے قبل یہ کام نہ کیا تو ۔۔۔۔الیکشن کمیشن ...
 بلوچستان عوامی پارٹی نے 14مئی سے قبل یہ کام نہ کیا تو ۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے’باپ‘ کو اہم ہدایت جاری کردی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان عوامی پارٹی کو 14مئی سے قبل انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کی ہدایت کردی ،انتخابات نہ کروانے کی صورت میں پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی اور انتخابی نشان معطل ہو جائےگا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو ارسال کئے گئے مراسلے میں الیکشن ایکٹ 2017کی شق 208،209،215کو قائدہ158کے ساتھ ملا کر حوالہ دیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انکے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کروانے لازمی ہیں تاکہ انہیں دیا گیا انتخابی نشان اور پارٹی کو کسی بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے انکی رکنیت برقرار رہے لہذا بلوچستان عوامی پارٹی 14مئی 2021سے قبل انٹر پارٹی انتخابات کروائے تاکہ انہیں قانون کے مطابق کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہ کرنا پڑے .واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کو یاد دہانی مراسلہ 16مارچ کو لکھا گیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -