رشتے سے انکار پر لڑکی کے ساتھ ایسا سلوک کہ روح کانپ اٹھے

رشتے سے انکار پر لڑکی کے ساتھ ایسا سلوک کہ روح کانپ اٹھے
رشتے سے انکار پر لڑکی کے ساتھ ایسا سلوک کہ روح کانپ اٹھے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں رشتے سے انکار پر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

ملتان کے علاقے کرم ٹاؤن میں 24 سالہ لڑکی نے رشتے سے انکار کیا تو اس سے شادی کے خواہشمند نوجوان شہزاد نے مبینہ طور پر اس پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب گردی کے باعث لڑکی کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا۔ متاثرہ لڑکی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔