عید  کی چھٹیوں کے دوران ایس او پیز پرعملدرآمد کروانے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

عید  کی چھٹیوں کے دوران ایس او پیز پرعملدرآمد کروانے کے لیے حکومت نے اہم ...
عید  کی چھٹیوں کے دوران ایس او پیز پرعملدرآمد کروانے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے عید کی چھٹیوں کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 وفاقی وزیرمنصوبہ بندی  اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں  عید تعطیلات کے دوران (8 سے 16 مئی) کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سے قبل 6 سے 18 مئی تک سیاحتی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز،  ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند رکھنے، لوکل اور بیرون ممالک کے لیے سیاحتی مقامات کی بندش اور شمالی علاقہ جات کے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -