پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا

پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا
پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کوورنا کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پی ایس ایل فرنچائزز نے میچز کراچی سے  متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق گزشتہ ہفتے لیگ میں شامل تمام ٹیموں نے بورڈ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجائے میچز یو اے ای میں کروانا زیادہ مناسب ہوگا۔ دوسری جانب پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایونٹ کی کراچی سے یو اے ای منتقلی کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں، کرکٹ بورڈ اعلان شدہ شیڈول کے مطابق تیاریاں کررہاہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -