این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ ،  پیپلز پارٹی نے خیر مقدم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کردیا 

 این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ ،  پیپلز پارٹی نے خیر مقدم کرتے ہوئے ...
 این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ ،  پیپلز پارٹی نے خیر مقدم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلزپارٹی کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نےاین اے249 میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی طرف سے ڈھائی سال سے دوبارہ گنتی کے لئے درخواستیں زیر التوا ہیں، امید ہے کہ الیکشن کمیشن ان پر بھی غور کرے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر این اے 249 میں دھاندلی ہوئی ہے تو پولنگ کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن کو شکایت کیوں نہیں کی گئی؟ یہ کیسی دھاندلی ہے جو اس وقت سامنے آئی جب این اے 249 ایک دوسری جماعت کوشکست واضح ہونے لگی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این اے 249 میں دھاندلی کے کسی ثبوت کے بغیر الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ حیران کن ہے،دھاندلی کے ثبوتوں کے بغیر این اے 249 میں اگر دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے تو پھر ہر انتخابات میں اس کو مثال بنا دیا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا مطالبہ افسوسناک ہے، امید ہے کہ دوبارہ گنتی میں تیر کی جیت کی صورت میں دل بڑا کرکے پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کو مبارکباد دی جائے گی۔