کراچی میں سال کی سب سے بڑی واردات

کراچی میں سال کی سب سے بڑی واردات
کراچی میں سال کی سب سے بڑی واردات
سورس:   Pixabay

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں چور کروڑوں روپے کے مال پر ہاتھ صاف کر گئے۔

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن تین تلوار میں ایک سنار کی جانب سے پولیس کو درخواست دی گئی ہے کہ گزشتہ روز وہ افطاری سے پہلے دکان بند کرکے گھر چلا گیا تھا۔ آج واپس آیا تو دکان میں موجود 12 کلو سونا جس کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے، غائب تھا۔ اس کے علاوہ چور دکان سے دیگر قیمتی اشیا بھی لے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ شہر قائد میں رواں سال ہونے والی چوری کی سب سے بڑی واردات ہے جس کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -