زیادتی کے مقدمات میں ملزمان کو جلد سے جلد سزا دلوانے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

زیادتی کے مقدمات میں ملزمان کو جلد سے جلد سزا دلوانے کے لیے حکومت نے بڑا ...
زیادتی کے مقدمات میں ملزمان کو جلد سے جلد سزا دلوانے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد سزا دلوانے کے لیے ان مقدمات کا فیصلہ چار ماہ میں سنانے کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق وزارت قانون نے ریپ کے مقدمات چار  ماہ میں نمٹانے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی۔وزارت قانون کے مطابق سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو زیادتی کے مقدمات کیلئے خصوصی اختیارات دیئے جائیں گے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد سمری صدر کو ارسال کی جائے گی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد خصوصی عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

مزید :

قومی -