’ شکر ہے وقت سے پہلے پیپلزپارٹی کا چہرہ سامنے آ گیا۔۔۔عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ جیالوں کو یقین ہی نہ آئے 

’ شکر ہے وقت سے پہلے پیپلزپارٹی کا چہرہ سامنے آ گیا۔۔۔عظمیٰ بخاری نے ایسی ...
’ شکر ہے وقت سے پہلے پیپلزپارٹی کا چہرہ سامنے آ گیا۔۔۔عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ جیالوں کو یقین ہی نہ آئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر معذور بچہ بیٹھا جو تین سال بعد بھی چل نہیں سکا،اس حکومت میں عمران خان کا فوٹوگرافر صرف قابل تعریف باقی سب نالائق ہیں،ہم نےاین اے249کاالیکشن وفاقی اورایک صوبائی حکومت کےخلاف لڑا ،پیپلزپارٹی بھی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے کم نہ نکلی،شکر ہے وقت سے پہلے پیپلزپارٹی کا چہرہ سامنے آ گیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ڈھائی سال سے قائمہ کمیٹیاں نہیں بنیں،چالیس سے زائد بل منظوری کے منتظر ہیں ،پری بجٹ سیشن ضروری ہوتاہے وہ بھی نالائق حکومت نہ بلا سکی،اس بار بجٹ پر اراکین سے تجاویز نہیں لی جارہیں،80 روپے چینی ہائیکورٹ کا حکم تھا لیکن اب بیس روپے کی سبسڈی سے لمبی لائنوں میں خواتین کو خوار کیاجارہاہے،یوٹیلٹی سٹورز میں جہانگیر ترین کی شوگر ملوں سے 90 روپے کے حساب سے چینی فروخت کی جارہی ہے،شہبازشریف فوٹو گرافروں کو لے کر ڈرامہ نہیں کرتے رہے ،فردوس عاشق اعوان سول افسران کو گالیاں دیتیں اور تصویریں کھنچواتی ہیں،خواتین کو اچھا ماحول دیں لیکن فردوس عاشق نالائقی سے انتظامات اچھے نہیں ہیں تو گالیوں سے چینی کی لمبی لائنیں اور آٹا پینتیس روپے میں آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بازار خالی کروا کر اور لاک ڈاؤن میں سلیکٹڈ یا عوام کاسامنا نہیں کر سکتے تو فوٹو شوٹ کروانا پڑتاہے،عمران خان کا فوٹو گرافر تعریف کے قابل ہے، سکیورٹی اہلکار تصویر میں نظر آیا، عمران خان میں ہمت ہے تو عوامی رمضان بازار کا دورہ کریں پھر دیکھیں گے لوگ کیا کہتے ہیں؟عمران خان لائن میں چینی لے کر دکھائیں ،آپ نے قوم کو لنگر خانوں پر لگا دیا ہے،شہبازشریف کے رمضان بازار میں ریلیف ملتا تھا سلیکٹڈ کو گالیاں اور الیکٹڈ کو دعائیں ملتی رہی،بزدار کو لایا جا سکتا ہے شہباز لگایا نہیں جا سکتا،حکومتی اقتدار پر بیٹھے بچہ وہ معذور بچہ ہے جو چل نہیں سکتا ۔

انہوں نےکہاکہ وفاقی وزیرخزانہ نےحکومتی پالیسیوں کوچارج شیٹ کردیاکہ معاشی حالات بہت برےہیں،عوام کی حالت یہ کورونا ویکسین نہیں مل رہی،پاکستان سویا رہا ویکسین نہیں خریدی ،زکوۃ و خیرات سےامیدیں لگاکربیٹھےرہے، بائیس کروڑ ملک میں پہلے ستر ہزار ٹیسٹ ہوتے رہے،اب سینتیس ہزار پانچ سو پر آ گئے ،بھارت میں سچ اور پاکستان میں جھوٹ بولاجارہاہے،آپ لوگوں کو ناہلی چھپانے کےلئے مار رہے ہو، اگر ملک میں ویکسین نہیں دے رہے تو کیوں اقتدار کی کرسی پر بیٹھے ہو؟عمران خان اور کرپٹ ایسوسی ایشن گھر چلی جائے۔ن لیگی ترجمان نے کہا  بزدار حکومت میں کئی سکینڈل آئے،فائلیں کھلیں گی اور کارنامے سامنے آئیں گے،بیساکھیوں پر تبدیلی نہیں نظام کو تبدیل کرنے کی بات کررہے ہیں، فواد چودھری کی الیکٹرانک مشین پر آنکھ بند کرکےیقین نہیں کرسکتے، اصلاحات الیکشن کمیشن کرے گا،پاکستان کے مسائل کا واحد حل نیا الیکشن ہے۔