پاکستان کے اہم علاقے سے گیس کی پیداوار شروع کردی گئی

پاکستان کے اہم علاقے سے گیس کی پیداوار شروع کردی گئی
پاکستان کے اہم علاقے سے گیس کی پیداوار شروع کردی گئی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سجاول (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع سجاول سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کردی گئی۔

ماڑی پٹرولیم اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے سجاول کے شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پروڈکشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ بنیاری ایکس ون فیلڈ سے گیس کا تخمینہ ساڑھے نو لاکھ مکعب فٹ یومیہ لگایا گیا ہے۔ یہاں سے گیس کی پیداوار شروع ہونے کے بعد ملک میں گیس کی قلت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔