آرمی چیف سرکاری دورے پر کس ملک پہنچ گئے؟
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔ وہ سعودی عرب کی سول اور فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
آرمی چیف کے سعودی عرب پہنچنے پر پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر اور ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر ہارون راجہ سمیت سعودی عرب کی اہم حکومتی شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔