جمشید دستی نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھی دی

جمشید دستی نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھی دی
جمشید دستی نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھی دی

  

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے شادی کے لیے حکومت کے رخصت ہونے کی شرط عائد کردی۔

 جیو نیوز کے مطابق جمشید دستی کا کہنا تھا کہ  اگر حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہو تو شادی کرلوں گا۔ اس دورحکومت میں شادی نہیں کرسکتا، دعاکریں عید کے بعد حکومت چلی جائے۔ایم این اے تھا تو شادی ہونے کے چانس بھی لگ رہے تھے، مہنگائی کے باعث اپنے ولیمے میں دال کھلانےکے پیسے بھی نہیں۔

واضح رہے کہ  جمشید دستی نے  کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ  مارچ 2021 میں شادی کرلیں گے۔

مزید :

قومی -