علامہ راغب نعیمی کی قیادت میں علما وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات، اہم مطالبہ کردیا

علامہ راغب نعیمی کی قیادت میں علما وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات، اہم مطالبہ ...
علامہ راغب نعیمی کی قیادت میں علما وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات، اہم مطالبہ کردیا

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )ممبر رویت ہلال کمیٹی علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی قیادت میں اہلسنّت رہنماوں نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔

علما وفد نے  کالعدم تحریک لبیک  پاکستان کے ساتھ دیگر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیااور بتایا کہ ٹی ایل پی کے گرفتار افراد میں دوسری تنظیموں کے افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اہل سنت پرامن ہیں ،کسی مجرم کی حمایت نہیں کریں گے مگر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے بے گناہ افراد کو بھی اٹھا لیا گیا، اس معاملے میں جامعہ نعیمیہ اور جامعہ رسولیہ سراجیہ جیسے مدارس کے طلباءکو بھی گرفتار کیا گیا جن کا ٹی ایل پی سی کوئی تعلق نہیں ، ہم ٹی ایل پی کی حکمت عملی کی حمایت نہیں کرتے لیکن ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے۔ 

 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اہلسنت رہنماوں سے بے گناہ گرفتار افراد کی فہرست طلب کر لی جنہیں 16 ایم پی او کے تحت گرفتارکیاگیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 1800افراد کو رہا کر دیا گیا ہے لیکن جن افراد پر مقدمات ہیں وہ عدالتوں سے رجوع کریں۔گورنر پنجاب نے علماءسے توہین رسالت قانون کے غلط استعمال کو روکنے کی بھی اپیل کی جس پر علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے وفاق کی طرز پر پنجاب میں بھی اقلیتی کمیشن قائم کرنے کی تجویز دی۔

ملاقات کرنے والے وفد میں ناموس رسالت محاذ کے مولانا محمد علی نقشبندی، صاحبزادہ پیر بشیر احمد یوسفی، سنی اتحاد کونسل کے مفتی حسیب قادری، جمعیت علماءپاکستان نورانی کے حاجی نعیم نوری، سنی تحریک کے طاہر ڈوگر ، مولانا طاہر شہزاد سیالوی اور ذوالفقار مصطفی ہاشمی بھی شامل تھے۔

مزید :

قومی -