جنوبی کوریا میں تحریکِ انصاف کی ریلی
کوریا (رضا شاہ) پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان کے کہنے پر جنوبی کوریا میں موجود پاکستان تحریکِ انصاف کے چاہنے والوں اور پی ٹی آئی کوریا کے عہدیداران نے چاند رات کو ریلی نکالی۔ ریلی میں شرکت کرنے والے "امپورٹڈ حکومت نا منظور" کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔
ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے ذریعے ختم کی گئی پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کے فیصلے پر وہ شدید غم و غصے میں ہیں، اکثریتی جماعت کی حکومت کو اس طرح ختم کرنے کے فیصلے کو وہ نہیں مانت، وہ پاکستان میں جلد از جلد انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے بھی نظر آئے۔ پی ٹی آئی کوریا کے صدر مرزا عبدالجبار بیگ، نائب صدر شارق سعید اورجنرل سیکرٹری محمد عالم خان نے بھی ریلی میں شرکت کی۔