بھارت میں 15 سالہ لڑکے کو زبردستی شراب پلا کر زیادتی، ویڈیو بنا کر وائرل کردی گئی

بھارت میں 15 سالہ لڑکے کو زبردستی شراب پلا کر زیادتی، ویڈیو بنا کر وائرل کردی ...
بھارت میں 15 سالہ لڑکے کو زبردستی شراب پلا کر زیادتی، ویڈیو بنا کر وائرل کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 15 سالہ لڑکے کو زبردستی شراب پلا کر زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایک ملزم نے زیادتی کی جب کہ دوسرا ویڈیو بناتا رہا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع اگر ملوا  میں دو نوجوان 15 سالہ لڑکے کو سرکاری سکول میں لے گئے جہاں اسے زبردستی شراب پلائی۔ اس کے بعد ملزمان نے لڑکے سے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ 
ویڈیو سامنے آنے کے بعد متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ نے پولیس کو رپورٹ کی جس کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -