جنسی تشدد کا جرم ثابت، ہسپانوی فٹ بالر کو 4 برس قید کی سزا سنادی گئی

جنسی تشدد کا جرم ثابت، ہسپانوی فٹ بالر کو 4 برس قید کی سزا سنادی گئی
جنسی تشدد کا جرم ثابت، ہسپانوی فٹ بالر کو 4 برس قید کی سزا سنادی گئی
سورس: Instagram

  

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنسی تشدد کا الزام ثابت ہونے پر سپین کے فٹ بالر سانتی مینا کو چار برس قید کی سزا سنادی گئی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق 26 سالہ فٹ بالر نے سزا کے خلاف سپین کی سپریم کورٹ میں  اپیل کا فیصلہ کیا ہے اور اگر اس کی اپیل مسترد ہوئی تو اسے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فٹ بالر کو یہ سزا 2017 میں پیش آنے والے واقعے کی بنا پر سنائی گئی ہے۔ سانتی مینا پر الزام ہے کہ اس نے خود کو خاتون کی مرضی کے بغیر اس پر مسلط کیا ۔ مینا کے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ رشتہ باہمی رضا مندی سے قائم ہوا تھا۔  سرکاری پراسیکیوٹر نے عدالت سے آٹھ برس جبکہ متاثرہ خاتون کے وکلا نے فٹ بالر کو ساڑھے نو برس قید کی سزا سنانے کی اپیل کی تھی۔

مزید :

کھیل -