بلوچستان میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

بلوچستان میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ، شاہراہیں متاثر ہونے ...
بلوچستان میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیلابی صورتحال سے شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں ایک اور طاقتور مغربی سسٹم سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ایک دن وقفے کے بعد آج سے ہفتے تک مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔مغربی سسٹم کے باعث خضدار، لورالائی، موسیٰ خیل، شیرانی، مکران، لسبیلہ اور کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش کا امکان ہے۔ژوب، بارکھان، کوہلو، تربت اور چاغی سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارش سے سیلابی صورتحال اور شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔