کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ، مسافر کس ملک سے آیا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ، مسافر کس ملک سے آیا تھا؟ تفصیلات ...
کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ، مسافر کس ملک سے آیا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی، اور یہ تصدیق ایک مسافر میں ہوئی ہے ، یہ مسافر کس ملک سے آیا تھا اس حوالے سے بھی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔

"جیو نیوز " کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے، سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں 4 افراد کے منکی پاکس سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3افراد میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے البتہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی  جسے علاج کیلئے  جناح ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔