پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ، 7 اساتذہ سمیت 8 افراد جاں بحق، پو لیس اہلکار زخمی

پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ، 7 اساتذہ سمیت 8 افراد جاں بحق، پو لیس ...
پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ، 7 اساتذہ سمیت 8 افراد جاں بحق، پو لیس اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پارا چنار (ویب ڈیسک) پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ سے چھ اساتذہ جاں بحق اور ایک  پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل کے سٹاف روم میں گھس کر  نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر چھ اساتذہ جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں میر حسین، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین  شامل ہیں جو میٹرک کے پیپروں کے لیے امتحانی ڈیوٹی پر تھے ۔

ڈی پی او  کرم نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تاحکم ثانی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ 

مزید :

Breaking News -قومی -