ڈرون حملے روکنے کیلئے نیٹو سپلائی بند،خیبر پختونخوا ہ میں مشترکہ قرارداد پر اتفاق

ڈرون حملے روکنے کیلئے نیٹو سپلائی بند،خیبر پختونخوا ہ میں مشترکہ قرارداد پر ...
ڈرون حملے روکنے کیلئے نیٹو سپلائی بند،خیبر پختونخوا ہ میں مشترکہ قرارداد پر اتفاق

  


پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا ہ کی حکومت اور اپوزیشن نے ڈرون حملے رکوانے کیلئےافغانستان میں موجود نیٹو فورسز کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس فیصلے پر عملدرآمد صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد کے ذریعے کیا جائے گا جو آج اسمبلی میں مشترکہ طور پر پیش کی جائے گی ۔اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی مل کر اس قراداد کا مسودہ تیار کرے گی جس کے تحت ڈرون حملوں کی بندش تک نیٹو کی سپلائی بند کردی جائے گی اور اتحادی افواج کو مجبور کیاجائے گاکہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جاسوس طیاروں کے حملے بند کرٰیں  ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں