کراچی میں ریٹیل سطح پر ٹماٹر 100 روپے کلو سے بھی تجاوز کرگیا

کراچی میں ریٹیل سطح پر ٹماٹر 100 روپے کلو سے بھی تجاوز کرگیا

کراچی(اے پی اے )کراچی میں ایک کلو لال ٹماٹر کے لئے اب 100 کا لال نوٹ بھی کم پڑے گا۔ کراچی میں ریٹیل سطح پر ٹماٹر 100 روپے کلو سے بھی تجاوز کرچکاہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی رسد میں کمی آنے کے باعث کی اس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔کراچی سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہ جہان کا کہنا ہے کے آئندہ چند روز میں اندروں سندھ سے نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد اس کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔

مہنگائی کے ستائے عوام کہنا ہے حکومت کھانے پینے کی بنیادی اشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

مزید : کامرس