تیل کی درآمدات میں 0.62 فیصد کمی واقع ہوئی:محکمہ اعداد و شمار

تیل کی درآمدات میں 0.62 فیصد کمی واقع ہوئی:محکمہ اعداد و شمار

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال (2013-14ئ) کی پہلی سہ ماہی( جولائی تا ستمبر) کے دوران تیل کی درآمدات میں 0.62 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق پہلے تین ماہ کے دوران 3.98 ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4 ارب ڈالر مالیت کا تیل درآمد کیا گیا تھا۔

 تیل کی درآمدات میں ہونے والی کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : کامرس