میزان بینک کاکم بجلی سے چلنے والی اے ٹی ایم مشینیں لگانے کا فیصلہ

میزان بینک کاکم بجلی سے چلنے والی اے ٹی ایم مشینیں لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) میزان بینک لمیٹڈ نے کہا ہے کہ وہ توانائی کی بچت کے پیش نظر کم بجلی سے چلنے والی اے ٹی ایم مشینز لگائے گا اس کے علاوہ موجودہ نیٹ ورک میں بھی توسیع کی جائے گی تاکہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کی جدید ترین بینکنگ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ بینک کے ڈپٹی سی ای او عارف الاسلام نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی پراڈکٹس کے معیار میں بہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں تاکہ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے فروغ سے بینک کے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ ماحولیات پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : کامرس