ستمبر کے دوران سیمنٹ کی برآمد میں 15فیصد اضافہ

ستمبر کے دوران سیمنٹ کی برآمد میں 15فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ا رواں مالی سال کے ماہ ستمبر کے دوران سیمنٹ کی برآمد میں 15فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔ا دارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران 52ملین ڈالر کا سیمنٹ برآمد کیا گیا ہے جبکہ اگست کے دوران سیمنٹ کی برآمد سے 45ملین ڈالر کا سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔

اس طرح اگست 2013ءکے مقابلہ میں ستمبر 2013ءکے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 15.55فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

مزید :

کامرس -