2.7ارب افرادکیلئے توانائی کاذریعہ لکڑی اورجانوروں کا گوبر ہے

2.7ارب افرادکیلئے توانائی کاذریعہ لکڑی اورجانوروں کا گوبر ہے

اسلام آباد (اے پی پی) اس وقت دنیا بھر میں 2.7ارب افراد توانائی کی حصول کھانا پکانے اور سردیوں میں درجہ حرارت میں اضافہ کی خاطر لکڑی اور جانوروں کے گوبر پرانحصار کررہے ہیں جبکہ 1.3ارب افراد کو بجلی تک رسائی حاصل نہیں اور ایک ارب سے زائد افراد کو ضروریات سے کم توانائی دستیاب ہے ۔ سٹاک ہوم انفرائرمینٹ انسٹی ٹیوٹ کی توانائی رپورٹ کے مطابق توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر متبادل توانائی کے ذرائع پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے جس سے نہ صرف توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے تیل کی درآمدات ، فضائی آلودی میں خاتمہ کے ساتھ ساتھ پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کا حصول بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کر کے لوگوں کے معیار زندگی میں بھی بہتری پیدا کی جا سکتی ہے ۔

مزید : کامرس