جرمنی اور امریکہ کا ایک دوسرے کی جاسوسی نہ کرنے کے معاہدے کا فیصلہ

جرمنی اور امریکہ کا ایک دوسرے کی جاسوسی نہ کرنے کے معاہدے کا فیصلہ

برلن(اے پی پی) جرمنی اور امریکہ نے ایک دوسرے کی جاسوسی نہ کرنے کے معاہدے کا فیصلہ کیاہے۔ جرمن روزنامہ نے اپنی رپورٹ میں جرمن حکومت کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمن چانسلری اور انٹیلی جنس حکام کے ایک وفد نے گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس میں اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے جاسوسی کے مسئلہ پر مذاکرات کئے جس میں فریقین نے ایک دوسرے ملک کی جاسوسی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس سلسلے میں جلد معاہدے پر دستخط کر دیئے جائیں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے امریکی سی آئی اے کی جانب سے ٹیلی فون کال کو ریکارڈ کرنے پر امریکی صدر بارک اوباما سے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر