عراق میں دہشتگرد گروہ کے خلاف ایک بار پھر بھرپور ایکشن کی ضرورت ہے اوباما

عراق میں دہشتگرد گروہ کے خلاف ایک بار پھر بھرپور ایکشن کی ضرورت ہے اوباما

                                                                                                   واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عراق میں القاعدہ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے، دہشت گرد گروہ کے خلاف ایک بار پھر بھرپور ایکشن کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں عراقی وزیراعظم نوری المالکی سے ملاقات کے دوران کہی۔ وائٹ ہاﺅس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صدر باراک اوباما نے عراق میں دہشت گردی کے تازہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور القاعدہ کے خلاف ٹھوس کارروائی پر غور کیا ۔ ملاقات کے بعد صدر اوباما نے کہا کہ بدقسمتی سے القاعدہ ابھی تک سرگرم ہے، ہم نے اس موضوع پر کافی گفتگو کی ہے، القاعدہ اب بھی دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ عراق کو درپیش صورتحال کے پیش نظر عسکری آلات کی فوری ضرورت ہے۔

مزید : عالمی منظر