کوسوو میں 36میونسپلٹیوں کے میئرز اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کاعمل شروع

کوسوو میں 36میونسپلٹیوں کے میئرز اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کاعمل ...

کوسووسکا میٹرویکا (اے پی پی) کوسوو میں 36میونسپلٹیوں کے میئرز اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے اتوار کو ووٹنگ کاعمل شروع ہوگیا۔ 2008ءمیں آزادی حاصل کرنے کے بعد کوسوو میں یہ پہلے انتخابات ہیں جن میں سرب اقلیت بھی حصہ لے رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرب اقلیت کی طرف سے انتخابات کابائیکاٹ کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔ الیکشن کے انعقاد کیلئے یورپی یونین نے سربیا کے ساتھ معاملات طے کئے تھے اور اب وہی انتخابات کی براہ راست نگرانی کر رہی ہے ۔ کوسوو نے 2008ءمیں سربیا سے آزادی کااعلان کیا تھا لیکن سرب اقلیت اب بھی شمالی کوسوو میں رہ رہی ہے اور پرسٹینا میں حکومت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔

سربیا کوسوو کی آزادی کو مسترد کر چکا ہے تاہم یورپی یونین سے معاملات طے کرنے کے بعد اس نے کوسوو میں آباد سرب اقلیت کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کہا ہے۔

مزید : عالمی منظر