ناییجیریا چرچ میں بھگدڑ سے اٹھائیس افراد کچل کر ہلاک دو سو سے زائد زخمی

ناییجیریا چرچ میں بھگدڑ سے اٹھائیس افراد کچل کر ہلاک دو سو سے زائد زخمی

                                                                                                      ابوجا (آئی این پی)نائیجیریا میں ایک چرچ میں بھگدڑ مچنے سے28 افراد کچل کر ہلاک،200سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  نائیجیریا کی ریاست انامبرا کے ہولی گھوسٹ نامی چرچ میں صرف 5ہزار افراد کے گنجائش تھی لیکن وہاں پر ایک لاکھ سے زائد افراد جمع ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گورنرپیٹر اوبی کو اس جلسے سے خطاب کرنے پہنچنا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب مجمع میں موجود کچھ مشکوک افراد نے آگ لگنے کی افواہ پھیلا دی جس سے چرچ میں بھگدڑ مچ گئی اور بارہر نکلنے کے دوران 28افراد کچل کر ہلاک اور دو سو سے زائد جبکہ ہوگئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

مزید : عالمی منظر