بنگلہ دیش: اپوزیشن اتحاد کی جانب سے60 گھنٹوں کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان

بنگلہ دیش: اپوزیشن اتحاد کی جانب سے60 گھنٹوں کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے اتحاد کی جانب سے (آج) پیر سے 60 گھنٹوں کی ایک اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ اپوزیشن ملک میں پارلیمانی انتخابات سے قبل غیر جانبدار نگران حکومت کا مطالبہ کر رہی ہے، موجودہ حکومت اس مطالبہ کو ماننے پر تیار نہیں ہے۔ ہڑتال بدھ کی شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ہڑتال کا اعلان اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان مرزا فخر الاسلام نے کیا۔ اپوزیشن نے گزشتہ ہفتہ کے دوران بھی 60 گھنٹے کےلئے ملک گیر ہڑتال کی تھی اور اس میں پرتشدد واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش میں الیکشن اگلے سال جنوری میں متوقع ہیں۔

مزید : عالمی منظر